ہیٹ اسٹروک کیمپس کو فوری طور پر فعال کرکے بچائو کی تمام سہولیات فراہم کی جائیں۔ کمشنر کراچی

پیر 21 مئی 2018 17:56

کراچی ۔ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) موجودہ ہیٹ ویو کی لہر کے پیش نظر کمشنر کراچی اعجاز احمد خان نے شہر میں ہیٹ اسٹروک سے بچائو کے اقدامات کے سلسلے میں تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہدایات جاری کی ہیں اور شہریوں کو احتیاط کرنے کی اپیل کی ہے۔

(جاری ہے)

پیر کو جاری کردہ اپنے بیان میں انہوں نے شہریوں سے اپیل کی کہ وہ محکمہ موسمیات کی جانب سے حالیہ ہیٹ ویو کی لہر میں احتیاط کریں اور 12 اور تین بجے کے دوران دھوپ میں غیر ضروری طور پر گھر سے نکلنے سے گریز کریں، دھوپ میں سر ڈھانپ کر رکھیں یا چھتری استعمال کریں۔

دریں اثنا کمشنر کراچی نے تمام ڈپٹی کمشنرز کو ہیٹ اسٹروک سے بچائو کیلئے اپنے اپنے علاقوں میں ہیٹ اسٹروک کیمپس کو فعال بنانے کی ہدایت کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ لوگوں کو ہیٹ ویو کیمپس میں سایہ دار جگہ فراہم کی جائے اور ہیٹ اسٹروک سے بچائو کی سہولتیں فراہم کی جائیں۔

متعلقہ عنوان :