محکمہ قانون ایف بی آئی کے خلاف صدارتی انتخابات میںمداخلت کی تحقیقات کرے،ڈونلڈ ٹرمپ کا مطالبہ

پیر مئی 17:57

واشنگٹن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ قانون سے مطالبہ کیا ہے کہ ایف بی آئی کے خلاف 2016 کے صدارتی انتخابات میں ممکنہ مداخلت کی تحقیقات کرے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کیت مطابق امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے محکمہ قانون سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ وفاقی تفتیشی اداری" ایف بی آئی "کے خلاف2016 کے صدارتی انتخابات میں ممکنہ مداخلت کی تحقیقات کرے۔

ٹرمپ کی طرف سے یہ مطالبہ گزشتہ روز ٹوئٹر پر کیا گیا۔ دوسری طرف ٹرمپ کے وکیل نے کہا ہے کہ ان صدارتی انتخابات میں روسی مداخلت کے بارے میں تحقیقات کرنے والے خصوصی کونسل رواں سال ستمبر میں اس حوالے سے اپنی رپورٹ پیش کر سکتی ہے تاہم، یہ اسی صورت میں ممکن ہو گا اگر صدر ٹرمپ جولائی میں اس کونسل کے سامنے پیش ہونے کے لیے تیار ہو جائیں۔