یمنی فوج کی پیش قدمی جاری، حوثیوں کا ناقابل تردید نقصان،متعدد باغی ہلاک، اہم کمانڈرز گرفتار، اسلحہ برآمد

پیر 21 مئی 2018 17:57

صنعائ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) یمنی نے فوج حوثی باغیوں کو نا قابل یقین نقصان پہنچاتے ہوئے اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے،السعد کی بعض وادیوں اور پہاڑی علاقوں کوآزاد کرالیا گیا ہے،دوران جھڑپ متعدد باغی مارے گئے،اہم کمانڈرزگرفتار اور اسلحہ پر قبضہ کر لیا گیا ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق یمنی مسلح افواج کی زیر نگرانی خصوصی دستے کے کمانڈر بریگیڈئر یاسرالحریسی نے بتایا کہ عالمی اتحادی قوت کی مدد سے ہم نے حوثی باغیوں کوو کافی نقصان پہنچا یا ہے اور علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے۔

(جاری ہے)

یمنی فوج نے حوثی باغیوں کے زیر کنٹرول السعد شہر میں پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ یمنی مسلح افواج کی زیر نگرانی خصوصی دستے کے کمانڈر بریگیڈئر یاسرالحریسی نے بتایا کہ عالمی اتحادی قوت کی مدد سے ہم نے حوثی باغیوں کو کافی نقصان پہنچا یا ہے اور علاقے میں اپنی پیش قدمی جاری رکھی ہوئی ہے ۔ حریسی نے مزید بتایا کہ السعد کی بعض وادیوں اور پہاڑی علاقوں کو حوثیوں سے چھڑا لیا گیا ہے جس کے دوران جھڑپ میں متعدد باغی مارے بھی گئے ہیں،نیز ہم نے باغیوں کے اہم کمانڈروں کو گرفتار اور اسلحہ بھی قبضے میں لے لیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :