جوہری ڈیل پر دستخط کرنے والے فریقین معاہدے کی پاسداری کریں،ہائیکو ماس

معاہدہ صرف ایران کے لئے اہم نہیں بلکہ جرمنی اور یورپ کی سلامتی بھی وابستہ ہے،جرمن وزیر خارجہ

پیر مئی 17:57

بیونس آئرس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری ڈیل پر دستخط کرنے والے فریقین معاہدے کی پاسداری کریں،معاہدہ صرف ایران کے لئے اہم نہیں بلکہ جرمنی اور یورپ کی سلامتی بھی وابستہ ہے۔

(جاری ہے)

غیر ملکی میڈیا کے مطابق جرمن وزیر خارجہ نے کہا ہے کہ جوہری ڈیل پر دستخط کرنے والے فریقین معاہدے کی پاسداری کریں جب کہ ایرانی وزیر خارجہ محمد جواد ظریف نے کہا ہے یورپی یونین کی طرف سے جوہری معاہدے کو برقرار رکھنے کی کوششیں ناکافی ہیں۔

ظریف کا کہنا تھا کہ متعدد یورپی کمپنیوں کی طرف سے ایران میں اپنا کاروبار روکنے پر وہ خاص طور پر تحفظات رکھتے ہیں۔ دوسری طرف بیونس آئرس میں جی ٹونٹی کے وزرائے خارجہ کے اجلاس میں جرمن وزیر خارجہ ہائیکو ماس نے اس معاہدے پر دستخط کرنے والے دیگر فریقین سے کہا ہے کہ 2015 کے جوہری معاہدے کو برقرار رہنا چاہیے۔ ماس کا کہنا تھا کہ یہ صرف ایران کے حوالے سے اہم نہیں بلکہ یہ جرمنی اور یورپ کی سلامتی سے متعلق معاملات کے لیے بھی اہم ہے۔