یمن سے سعودی عرب پر داغاگیا میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا گیا،سعودی ایئر ڈیفنس

پیر 21 مئی 2018 17:57

جازان(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) سعودی ایئر ڈیفنس نے یمن سے آنے والا میزائل فضا میں ہی تباہ کر دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق سعودی فضائی دفاعی نظام نے یمن سے آنے والے ایک میزائل کو فضا میں ہی تباہ کر دیا۔

(جاری ہے)

سعودی سربراہی میں قائم اتحاد کے مطابق اس میزائل کو یمنی سرحد کے قریب واقع سعودی شہر جزان کے اوپر تباہ کیا گیا۔ قبل ازیں حوثی باغیوں نے کہا تھا کہ انہوں نے جزان کے ایئرپورٹ پر بدر اول نامی میزائل داغا ہے، تاہم اس بارے میں مزید کوئی تفصیل نہیں دی تھی۔ یمن کے زیادہ تر حصے پر کنٹرول رکھنے والے ایرانی حمایت یافتہ حوثی باغیوں نے گزشتہ چند ماہ کے دوران متعدد مرتبہ سعودی عرب پر میزائل داغے ہیں۔

متعلقہ عنوان :