مائونٹ ایورسٹ سر کرنے کی کوشش،دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک

رواں سیزن دنیا بھر سے 340 کوہ پیما مائونٹ ایورسٹ سر کریں گے،نیپال

پیر 21 مئی 2018 17:57

کھٹمنڈو(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے،رواں سیزن دنیا بھر سے 340 کوہ پیما مائونٹ ایورسٹ سر کرین گے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق دنیا کی بلند ترین چوٹی سر کرنے کی کوشش میں دو غیر ملکی کوہ پیما ہلاک ہو گئے ہیں۔

(جاری ہے)

یہ بات نیپال کے کوہ پیمائی سے متعلق ادارے کے ایک اہلکار نے خبر رساں ادارے ایسوسی ایٹڈ پریس کو بتائی ہے۔

مانٹ ایورسٹ کے بیس کیمپ پر تعینات گیاندرا شریشتھا کے مطابق مقدونیا کا ایک کوہ پیما گزشتہ روز جبکہ ایک جاپانی کوہ پیما آج پیر کے روز یہ چوٹی سر کرنے کی کوشش میں مارا گیا۔ رواں سیزن کے دوران دنیا بھر سے 340 کوہ پیما اور ان کے ساتھ سفر کرنے والے شیر پا مانٹ ایورسٹ کو سر کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

متعلقہ عنوان :