حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق تاریخی بجٹ پیش کیاہے‘ سردار میر اکبر خان

پیر 21 مئی 2018 17:59

مظفر آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) وزیر جنگلات آزاد کشمیر سردار میر اکبر خان نے کہا ہے کہ حکومت نے عوامی امنگوں کے مطابق تاریخی بجٹ پیش کیاہے آزاد کشمیر کا ترقیاتی بجٹ عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور آزاد خطے کی خوشحالی کاآہین دار ہے ریاستی تعمیروترقی جنگلات جنگلی حیات تعلیم صحت اور عوامی فلاح و بہبود حکومت کی ترجیحات ہیں عوام سے کئے گئے و عدے پورے کریں گئے بجٹ میں خاص طور پر کم ترقی یافتہ علاقوں کو اہمیت دی جائے گی موجودہ بجٹ کو ترقیاتی اور عوامی مفاد کے مطابق بنانے کیلئے پہلی مرتبہ تمام محکموں سے الگ الگ تجاویز لی گئی ہیںسیاحت،انڈسٹری ، ہا ئیڈل کے ساتھ ساتھ پورے آزادکشمیر کی بین الاضلاعی اور پاکستان سے ملانے والی تمام شاہرواں پر کام جاری ہے معاشرتی اور سماجی بہبود کے منصوبوں کیلئے بھی خاطر خواہ فنڈز مختص کئے گئے ہیں لوگوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہمارا بنیادی منشور ہے اور اس پر عملدرآمد کیلیے تمام تر اقدامات کئے جائیں گے موجودہ بجٹ میںایک کھرب آٹھ ارب روپے سے زائد کے میزانیہ میں بیاسی ارب روپے سے زائد غیر ترقیاتی پچیس ارب سے زائد ترقیاتی اخرجات کے لئے مختص کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

1992 کے بعد پہلی مرتبہ مالیاتی معاہدے کے تجدید کی گئی ہے جس سے آزاد کشمیر کے مالی وسائل میں اضافہ ہوا ہے آزاد کشمیر کو بتدریج معاشی خود کفالت کی طرف لے جانے کے بنیاد رکھ دی ہے بجٹ کو عوام کی فلاح و بہبود کے مطابق بنایا گیا ہے ضلع باغ سے کو ئی منصوبہ شفٹ نہیں ہو رہا ۔ان خیالا ت کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کے دوران کیا ۔انہوں نے کہا کہ آزاد کشمیر کی موجودہ حکومت وزیر اعظم راجہ فاروق حیدر خان کی خصوصی ہدایات پر تمام شعبوں میں اصلاحات لا رہی ہے اور بجٹ میں عوامی فلاح و بہبود اور ملکی ترقی کے لیے انقلابی اقدامات اٹھائے گئے ہیں آزاد کشمیر کو مالیاتی خود مختاری دلوانے پرسلامتی کونسل وزیر اعظم پاکستان اور وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ فاروق حیدر خان کے شکر گزار ہیں انہوں نے کہا کہ بنیادی ڈھانچے کی ترقی کیلیے حکومت خاص توجہ دے رہی ہے تاکہ دور افتادہ علاقوں تک بنیادی سہولتوں کی فراہمی کو یقینی بنایا جا سکے انہوں نے کہا کہ صحت اور تعلیم کے منصوبوں کیلیے پچھلے سال کی نسبت زیادہ رقم مختص کی گی ہے انہوں نے کہا کہ خطے کے دور دراز علاقوں میں صحت کے مراکز میں اضافہ کیا جائیگاانہوں نے کہا کہ حکومت کے فلاحی اور ترقیاتی کاموں کی مناسب تشہیرکیلئے بھی اقدامات اٹھائے جائیںانہوں نے کہا کہ سیاحوں کو راغب کرنے اور ان کی بہتر رہنمائی کیلیے ٹھوس اقدامات کئے جائیں گے سی پیک کے منصوبوں سے آزادکشمیر میں معاشی سرگرمیوں میں اضافہ ہو گا۔

متعلقہ عنوان :