اشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول اور پرائس چیکنگ کے نظام کوروزانہ کی بنیاد پرچیک کیاجائے‘ ڈپٹی کمشنر میرپور

پیر مئی 17:59

میرپور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) ڈپٹی کمشنرسردارعدنان خورشید خان نے کہاکہ رمضان المبارک کے دوران ضلع بھرمیںاشیاء خوردونوش کی قیمتوں کوکنٹرول اور پرائس چیکنگ کے نظام کوروزانہ کی بنیاد پرچیک کیاجائے بالخصوص ہول سیل مالکان اور فروٹ منڈی میں آڑھتیوںسمیت دیگر دوکانداروںکی پڑتال کی جائے ۔پرائس لسٹیںآویزاں نہ کرنے والے دوکانداروں اورپھل فروشوں کوبھاری جرمانے کیے جائیں۔

دودھ ،دہی کوبھی روزانہ کی بنیاد پرچیک کیاجائے۔ ان خیالات کااظہار انھوں نے پرائس کنٹرول مجسٹریٹ صاحبان کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا۔ اجلاس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنرجنرل راجہ محمدفاروق اکرم خان، اسسٹنٹ کمشنر ڈڈیال چوہدری نعیم اختر، سیکرٹری پرائس کنٹرول کمیٹی سردارسرفراز، تحصیلدار چوہدری ربنواز، نائب تحصیلدارعمران یوسف، نائب تحصیلدار آصف منیرکے علاوہ مجسٹریٹ بلدیہ بھی موجود تھے۔

(جاری ہے)

اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنرنے مجسٹریٹ صاحبان کوہدایت کی کہ وہ اپنے اپنے ایریامیں چیکنگ کے نظام کوموثربنائیں،پرائس لسٹوں کوروزانہ کی بنیاد پرچیک کریں تاکہ عوام کورمضان المبارک کے مقدس میں ماہ اشیاء خوردونوش معیار اور سستے داموں دستیاب ہوسکیں۔جودوکاندار اپنی دوکانوں پرپرائس لسٹیں آویزاں نہیں کرتے ان کوبھاری جرمانوں کے ساتھ ساتھ حوالات میں بند کیاجائے۔

متعلقہ عنوان :