سٹیٹ بنک آف پاکستان اورآزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخط

معاہدے کے تحت جامعہ کشمیر کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اکانومی اینڈ بینکنگ میں چیئر قائم کی جائے گی

پیر 21 مئی 2018 17:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) سٹیٹ بنک آف پاکستان اورآزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے درمیان مفاہمتی یاداشت پر دستخظ،اس معاہدے کے تحت جامعہ کشمیر کے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اکانومی اینڈ بینکنگ میں ایک چیئر قائم کی جائے گی۔ ترجمان جامعہ کشمیر کی جانب سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز کے مطابق سٹیٹ بنک آف پاکستان کی طرف سے آزاد جموںوکشمیر یونیورسٹی کے شعبہ اکنامکس کے زیر اہتمام نئے قائم ہونے والے ڈیپارٹمنٹ آف اسلامک اکانومی اینڈ بینکنگ میں غلام اسحق خان میموریل چیئر کے قیام کے حوالے سے مفاہمتی یاداشت پر دستخط کرنے کی تقریب منعقد ہوئی۔

تقریب میں وائس چانسلر جامعہ کشمیر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی،سٹیٹ بنک کے ریجنل منیجر سلیم عباسی، ڈین سائنسز پروفیسر ڈاکٹر محمد قیوم،ڈین آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیر الرحمن کنٹھ، رجسٹرار جامعہ پروفیسر ڈاکٹر غلام مرتضیٰ،ڈائر یکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی کے علاوہ سربراہان یونیورسٹی شعبہ جات، ORICکے ڈائر یکٹرسعید عارف شاہ، شعبہ اکنامکس کے فیکلٹی ممبران اور طلبہ نے شرکت کی۔

(جاری ہے)

ایم او یو سائن کرنے کا مقصد کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس میں اسلامی بینکاری کے حوالے سے ریسرچ اور اسلامی بینکاری کا فروغ ہے۔ جامعہ کشمیر میں غلام اسحق میموریل چیئرکے قیام پر ایم او یو کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وائس چانسلر پروفیسر ڈاکٹر محمد کلیم عباسی نے اس چیئر کے قیام کو یونیورسٹی کی تاریخ میں ایک اہم سنگ میل قرار دیتے ہوئے شعبہ اکنامکس کے ڈائر یکٹر پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی کو مبارکباد پیش کی،انہوں نے گورنر سٹیٹ بنک آف پاکستان ، ایم ڈی قاسم نوازاور ریجنل منیجر سٹیٹ بنک سلیم عباسی کا بھی شکریہ ادا کیا،تقریب سے خطاب میں ریجنل منیجر سلیم عباسی نے غلام اسحق خان میموریل چیئرکا تعارف پیش کرتے ہوئے بتایا کہ اس چیئر کے ذریعے شعبہ اسلامک اکانومی اینڈ بینکنگ کو تقریبا 10ملین روپے سالانہ کے وسائل حاصل ہونگے، انہوں نے مزید کہا کہ سٹیٹ بنک جامعہ کشمیر کے شعبہ بزنس ایڈمنسٹریشن کے ساتھ بھی تعاون کریگااور یونیورسٹی کے طلبہ کو انٹرن شپ کے مزید مواقع دیے جائیں گے۔

ڈائر یکٹر کشمیر انسٹیٹیوٹ آف اکنامکس پروفیسر ڈاکٹر سید نثار حسین ہمدانی نے اپنے خطاب میں منیجنگ ڈائر یکٹر سٹیٹ بنک قاسم نواز کو اپنا وعدہ پورا کرنے پر خراج تحسین پیش کیااور شعبہ اسلامک اکانومی اینڈ بینکنگ کی ترقی کو جامعہ کشمیر اور سٹیٹ بنک کے حکا م کیلئے دینی و دنیاوی فلاح کا ذریعہ قرار دیا۔ تقریب سے ڈین فیکلٹی آف آرٹس پروفیسر ڈاکٹر عائشہ سہیل، ایسوسی ایٹ ڈین ہیلتھ سائنسز ڈاکٹر بشیرالرحمن کنٹھ، ڈائر یکٹر کیو ای سی پروفیسر ڈاکٹر محمد رفیق، ڈائر یکٹر ORICسعید عارف شاہ نے بھی خطاب کیا۔

متعلقہ عنوان :