میر واعظ مولانا محمد فاروق اور خواجہ عبد الغنی لون کے ایام شہادت کو (کل) سرکاری سطح پر منایا جائیگا‘ مرکزی تقریب کشمیر ہائوس میں ہوگی

پیر 21 مئی 2018 17:59

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) تحریک آزادی کشمیر کے رہنمائوں شہید ملت میر واعظ مولانا محمد فاروق اور شہید حریت خواجہ عبد الغنی لون کے ایام شہادت کو حسب روایت آزاد کشمیر حکومت سرکاری سطح پر (کل) منگل کے روز منارہی ہے۔

(جاری ہے)

قائدین حریت کے ایام شہادت کے سلسلہ کی مرکزی تقریب جموں وکشمیر لبریشن سیل حکومت آزاد کشمیر اور کل جماعتی حریت کانفرنس اسلام آباد کے زیر اہتمام کل ۲۲/مئی منگل کے روز سہہ پہر5بجے کشمیر ہائوس اسلام آباد میں منعقد کی جا رہی ہے ۔

ڈائریکٹر جنرل جموں وکشمیر لبریشن سیل فدا حسین کیانی کی طرف سے جاری پریس رہلیز کے مطابق وزیر اعظم آزاد کشمیر راجہ محمد فاروق حیدر خان اس تقریب کے مہمان خصوصی ہوں گے جبکہ تقریب سے سرینگر سے حریت کانفرنس کے قا ئدمیر و اعظ عمر فاروق کے ٹیلی فونک خطاب کے علاوہ آزاد کشمیر کی سیاسی جماعتوں کے قائدین اور حریت رہنما خطاب کریں گے۔