پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی‘ سردار صغیر چغتائی

پیر مئی 17:59

اسلام گڑھ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مسلم کانفرنس کے مرکزی چیف آرگنائزر و ممبر اسمبلی سردار صغیر چغتائی نے کہا ہے کہ پاک فوج ملکی سرحدوں کی محافذ ہے،،پاکستان فوج دنیا کی سب سے بہترین فوج مانی جاتی ہے،پاک فوج کے ہوتے ہوئے دنیا کی کوئی طاقت ملک پاکستان کی طرف میلی آنکھ سے نہیں دیکھ سکتی ،آپریشن ضرب عضب میں کامیابی پاک فوج کی صلاحیتوں کا منہ بولتا ثبوت ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے بات چیت کرتے ہوئے کیا۔سردار صغیر چغتائی نے کہا کہ افواج پاکستان نے ہر مشکل وقت میں ملکی سرحدوں کی حفاظت میں کوئی کسر اٹھانہ رکھی ہے۔انہوں نے کہا کہ ملک کے اندر سیلاب ہو زلزلہ ہو یا کوئی اور قدرتی آفت ہو پاک فوج نے ہمیشہ بڑھ چڑھ کر حصہ لیا اور پاکستانی عوام کے دل جیتے۔

(جاری ہے)

پاکستان ہر ہر بچہ،بوڑھا،جوان اور خواتین پاکستان کی افواج پر بھرپور اعتماد کا اظہار کرتے ہیں اور ان کا کامل یقین ہے کہ جب تک پاک فوج دنیا کی سب سے مستند افواج ہے کوئی بھی دشمن ملک ہمارے طرف برے ارادے سے دیکھ نہیں سکتا۔

نہوں نے کہا کہتحریک کشمیر کی مکمل آزاد ی اور کشمیر کے پاکستان سے الحاق تک جدوجہد جاری رہے گی ۔ بھارتی فوج کا کشمیر میں ظلم و ستم اور بھارتی فوج کی طرف سے کنٹرول لائن پر بلااشتعال فائرنگ کشمیریوں کے حوصلے پست نہیں کر سکتی ۔ پوری کشمیری و پاکستانی قوم ہندوستان کیخلاف متحد ہے