بحالیات سیکٹر کے جاریہ 4منصوبہ جات کیلئے 10 کروڑ روپے مختص

پیر 21 مئی 2018 17:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں بتایا کہ مالی سال 2017-18 ء میں بحالیات سیکٹر کے جاریہ 4منصوبہ جات کیلئے 10 کروڑ روپے رکھے گئے تھے ۔

(جاری ہے)

جبکہ آئندہ مالی سا ل کیلئے بھی اسی قدر فنڈز کی فراہمی کی تجویز ہے۔جبکہ لائن آف کنٹرول پر انڈین فائرنگ سے متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے 13کروڑ روپے رکھے جا رہے ہیں جس سے متاثرہ علاقوں کی بحالی ممکن ہو سکے گی ۔

متعلقہ عنوان :