ترقیاتی ادارہ جات کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی میزانیہ میں 20 کروڑ22 لاکھ 48ہزار روپے رکھے گئے ہیں‘ وزیر خزانہ

پیر 21 مئی 2018 17:59

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ ترقیاتی ادارہ جات کیلئے مالی سال 2017-18 کے نظرثانی میزانیہ میں 20 کروڑ22 لاکھ 48ہزار روپے رکھے گئے ہیںجن کی مد د سے پانچوں ترقیاتی ادارہ جات مظفرآباد ، میرپور ، کوٹلی ، راولاکوٹ اور باغ کی حدود میں سڑکوں ، پارکس کی تعمیر ،دفتری عمارات کی تعمیر اور مظفرآباد اور میرپور شہر کی تزئین و آرائش کے منصوبہ جات پر کام جاری ہے ۔

(جاری ہے)

مالی سال 2018-19ء میں ترقیاتی ادارہ جات کے لئے 20 کروڑ20 لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ جبکہ مالی سال2018-19میں اربن ڈویلپمنٹ پروگرام کے تحت آزادکشمیر کے تمام ضلعی صدر مقامات میں بنیادی شہری سہولیات کی فراہمی کیلئے مساوی بنیادوں پر مجموعی طور پر 25کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔

متعلقہ عنوان :