محکمہ ٹرانسپورٹ کی کمپیوٹرائزیشن پر عملدرآمد شروع‘روٹ پرمٹس ، گاڑیوں کی فٹنس اور اڈا جات کا جملہ ریکارڈ کمپیوٹرائزکیا جائے گا‘ وزیر خزانہ

پیر 21 مئی 2018 18:08

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی کمپیوٹرائزیشن پر عملدرآمد کا عمل شروع ہو چکا ہے۔

(جاری ہے)

آزاد کشمیر بھر میں روٹ پرمٹس ، گاڑیوں کی فٹنس اور اڈا جات کا جملہ ریکارڈ کمپیوٹرائزکیا جائے گا جس سے ریکارڈ کی بروقت تکمیل کے علاوہ حکومتی پالیسی کے مطابق شفافیت کے ساتھ ذرائع آمدن میں بھی اضافہ ہو گا ۔ مالی سال2018-19میں اس سیکٹر کیلئے 2کروڑ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ جس کے تحت جاریہ ترقیاتی سکیم کے علاوہ محکمہ ٹرانسپورٹ کی موجودہ صلاحیت میں اضافہ کیا جائے گا جس پر تقریباً4کروڑ روپے خرچ ہوں گے۔

متعلقہ عنوان :