پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24مئی سے شروع ہوگا

پیر مئی 18:08

پاکستان اور انگلینڈ کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 24مئی ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستان اور انگلینڈ کی کرکٹ ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں پر مشتمل سیریز کا پہلا میچ 24مئی سے لندن، لارڈز میں شروع ہوگا۔ اس سے قبل پاکستان اور آئرلینڈ کی ٹیموں کے درمیان کھیلا گیا واحد ٹیسٹ میچ پاکستان کی ٹیم نے 5وکٹوں سے اپنے نام کیا تھا۔

(جاری ہے)

انگلینڈ کی ٹیم کے خلاف ٹیسٹ سیریز سے قبل پاکستان اور لیسسٹر شائر کے درمیان کھیلا گیا دو روزہ ٹیسٹ میچ ہار جیت کے فیصلے کے بغیر ہی ختم ہوگیا تھا۔

پاکستان اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان دو ٹیسٹ میچوں کی سیریز کا دوسرا اور آخری ٹیسٹ میچ یکم جون سے 5جون تک لیڈز میں کھیلا جائیگا۔ اس کے بعد دونوں ٹیموں کے درمیان دو ٹی 20میچوں پر مشتمل سیریز کھیلی جائیگی جس کا پہلا میچ 12جون کو کھیلا جائیگا جبکہ دوسرا اور آخری ٹی 20کرکٹ میچ 13جون کو کھلا جائیگا۔ ٹی 20سیریز کے دونوں میچز ایڈن برگ کے مقام پر کھیلے جائینگے۔

متعلقہ عنوان :