روم ماسٹرزٹینس ٹائٹل، رافیل نڈال اورالیناسویٹلونا ٹائٹل جیتنے میں کامیاب

رافیل نڈال نے فائنل میں الیگزنڈر زیوروف کوباآسانی شکست دی، رافیل نڈال ،روجرفیڈرر سے عالمی نمبرون پوزیشن واپس حاصل کرلیں گے

پیر 21 مئی 2018 18:08

روم ماسٹرزٹینس ٹائٹل، رافیل نڈال اورالیناسویٹلونا ٹائٹل جیتنے میں ..
روم(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آئی این پی۔ 21 مئی2018ء) روم ماسٹرزٹینس ٹائٹل رافیل نڈال اورالیناسویٹلوناکے نام رہے جس میں جرمن الیگزنڈرزیوروف اعزاز کے دفاع میں ناکام رہے جبکہ یوکرین کی سویٹلونا نے سیموناہیلپ کوہراکراعزاز کا بخوبی دفاع کیا۔روم ماسٹرزمیں کلے کورٹ کنگ رافیل نڈال نے فائنل میں جرمن دفاعی چیمپئن الیگزنڈر زیوروف کو6-1 ،1-6 اور6-3 کے اسکورسے باآسانی شکست دیدی۔

زیوروف کے خلاف یہ نڈال کی پانچویں کامیابی ہے۔

(جاری ہے)

انہوں نے 32واں ماسٹرز ٹائٹل حاصل کیا۔ کلے کورٹ پر408میچوں میں نڈال کوصرف 36میں شکست کاسامناکرنا پڑا۔فتح کی بدولت اس ہفتے رافیل نڈال ،روجرفیڈرر سے عالمی نمبرون پوزیشن واپس حاصل کرلیں گے۔نڈال آئندہ ہفتے گرینڈسلیم فرنچ اوپن میں 11واں اعزاز حاصل کرنے کیلئے فیورٹ بن گئے ہیں ۔ویمنزفائنل میں دفاعی چیمپئن الیناسویٹلوناکوٹاپ سیڈ رومانیہ کی سیموناہیلپ کو مات دینے میں کوئی مشکل پیش نہیں آئی۔سویٹلونا نے 6-0اور6-4سے فتح پائی۔یہ سیزن میں ان کا تیسرااورکیریئرکا 12واں ٹائٹل ہے۔وہ فرنچ اوپن کی فیورٹ بھی بن گئیں ہیں۔

متعلقہ عنوان :