Live Updates

اسلام آباد ہائی کورٹ :ماہ رمضان میں لاٹری شو کرنے والے اینکر کو توہین عدالت کا نوٹس جاری

پیر 21 مئی 2018 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ٹی وی چینلز پر پروگرام اور لاٹری شو کرنے والے اینکر پرسن کو توہین عدالت کے نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے آئندہ سماعت پر ذاتی حیثیت میں طلب کر لیا ۔ گزشتہ روز رمضان المبارک میں ٹی وی چینلز پر انعامی سکیم پروگرامز چلانے کے معاملے پر عدالت عالیہ اسلام آباد کے جسٹس شوکت عزیز صدیقی پر مشتمل بنچ نے سماعت کی ۔

(جاری ہے)

جب سماعت شروع ہوئی تو درخواست گزار وقاص ملک ایڈووکیٹ پیش ہوئے اور عدالت نے احکامات کی خلاف ورزی پر ٹی وی چینلز اور انعامی سکیم پروگرامز کرنے والے اینکرز کو ذاتی حیثیت میں طلب کرنے کا حکم دیتے ہوئے 23 مئی کو پیش ہونے کا حکم دیا ۔عدالت نے چیئرمین پیمرا کو ہدایات جاری کیں کہ ڈی جی آپریشنز عہدے پر بحال کیا جائے اور رمضان المبارک تک ڈی جی آپریشنز کو عہدے سے نہ ہٹایا جائے بعدازاں عدالت نے مزید سماعت 23تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ ۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات