اسلام آباد ہائی کورٹ، ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری

پیر مئی 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) اسلام آباد ہائی کورٹ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے معاملے پر الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 24 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی ۔ گزشتہ روز اسلام آباد ہائی کورٹ کے جسٹس عامر فاروق پرمشتمل سنگل رکنی بنچ نے ملی مسلم لیگ کی رجسٹریشن کے حوالے سے دائر درخواست پر سماعت کی ۔

(جاری ہے)

فاضل جج نے جب سماعت شروع کی تو درخواست گزار کی جانب سے رضوان عباسی ایڈووکیٹ عدالت میں پیش ہوئے اور عدالت سے استدعا کی کہ عدالت عالمی کے حکم کے باوجود الیکشن کمیشن رجسٹریشن کے حوالے سے عملدرآمد کرنے سے گریزاں ہے ۔ الیکشن کمیشن کو ہدایات جاری کی جائے بعدازاں عدالت نے الیکشن کمیشن کو نوٹس جاری کرنے کا حکم دیتے ہوئے مزید سماعت 24 مئی تک کے لئے ملتوی کر دی۔ ۔