پی اے آر سی کا دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے 2.6 ارب روپے کا منصوبہ تیار

پیر 21 مئی 2018 18:13

اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) پاکستان زرعی تحقیقی کونسل ( پی اے آر سی) نے ملک میں دالوں کی پیداوار بڑھانے کے لئے منصوبہ تیار کیا ہے جس پر 2.6 ارب روپے لاگت آئے گی۔ منصوبہ کی تکمیل سے پنجاب بلوچستان ‘ کے پی کے اور سندھ میں دالوں کی پیداوار بڑھانے میں مدد ملے گی۔

(جاری ہے)

پی اے آر سی کی رپورٹ کے مطابق منصوبہ کے تحت دالوں کی پیداوار کے لئے موزوں علاقوں میں کاشتکاروں کو ایک ہزار ٹن تصدیق شدہ بیج فراہم کئے جائیں گے۔ پی اے آر سی کے چیئرمین ڈاکٹر یوسف ظفر نے کہا ہے کہ آسٹریلیا کے تعاون سے شروع کیا جانے والا منصوبہ ملک میں دالوں کی پیداوار کے فروغ میں معاون ثابت ہوگا جس سے دالوں کی درآمدات میں کمی لائی جاسکے گی۔