سیمنٹ کی صنعت نے رواں مالی کے دوران مجموعی استعداد کا 95 فیصد پیداوار حاصل کی،رپورٹ

پیر 21 مئی 2018 18:13

سیمنٹ کی صنعت نے رواں مالی کے دوران مجموعی استعداد کا 95 فیصد پیداوار ..
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) رواں مالی سال 2017-18ئ کے دوران سیمنٹ تیار کرنے والی صنعت نے اپنی مجموعی پیداواری استعداد کے 95 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کی ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے دوران پیداواری استعداد کے 88 فیصد کے مساوی پیداوار حاصل کی گئی تھی اس طرح گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں جاری مالی سال کے پہلے دس ماہ کے دوران سیمنٹ کی صنعت کی جانب سے 7فیصد زائد پیدوار حاصل کی ہے۔

(جاری ہے)

آل پاکستان سیمنٹ مینو فیکچررز ایسوسی ایشن ((اے پی سی ایم ای) کی رپورٹ کے مطابق گزشتہ مالی سال کے مقابلہ میں رواں مالی سال کے پہلے دس مہینوں کے دوران سیمنٹ کی مقامی فروخت میں 17 فیصد کا اضافہ ہوا ہے اور جولائی تا اپریل 2017-18ئ کے دوران 3 کروڑ 50 لاکھ 85 ہزار 68 ٹن سیمنٹ مقامی مارکیٹ میں فروخت ہوا ہے جبکہ گزشتہ مالی سال کے اسی عرصہ کے دوران فروخت کا حجم 2کروڑ 98 لاکھ 71ہزار 258 ٹن ریکارڈ کیا گیا تھا۔ اے پی سی ایم اے کے مطابق رواں مالی سال میں افغانستان کو سیمنٹ کی برآمدات بھی 9 فیصد کے اضافہ سے 16 لاکھ 26 ہزار 913 ٹن تک پہنچ گئی ہیں۔