محمد عامر کی بال میں سو ئنگ کیسے واپس آسکتی ہے، اظہر محمود نے’’گر‘‘ بتا دیا

پیر مئی 18:19

محمد عامر کی بال میں سو ئنگ کیسے واپس آسکتی ہے، اظہر محمود نے’’گر‘‘ ..
لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) قومی کرکٹ ٹیم کے بائولنگ کوچ اظہرمحمود نے فاسٹ بائولر محمد عامر کی سوئنگ بحال کرانے پر نگاہیں مرکوز کردی ہیں جن کا کہنا ہے کہ بائیں ہاتھ کے فاسٹ بائولر کو بائو لنگ کے دوران کئی طرح کے ٹیکنیکل ایشوز کا سامنا ہے جن کو دور کرنے کی کوشش کی جا رہی ہے۔

(جاری ہے)

اظہر محمود کا کہنا ہے کہ محمد عامر کو حریف بیٹسمینوں کے آگے بائو لنگ کرنا چاہئے جیسے کہ انہوں نے آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں بھارت کے خلاف کی تھی لیکن ان کی گیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں جس کی وجہ سے ان کی بال کو سوئنگ کرنے کی صلاحیت بھی متاثر ہوئی ہے۔

قومی بائولنگ کوچ کا کہنا تھا کہ اگر محمد عامر کی بائولنگ کا چارٹ دیکھا جائے تو ان کی گیندیں کافی پیچھے گر رہی ہیں حالانکہ ہونا یہ چاہئے کہ انگلش بیٹسمین ان کی سامنے گرنے والی گیندوں پر ڈرائیو کھیلنے کی کوشش کریں،اس وقت انگلینڈ میں کرکٹ سیزن شروع ہورہا ہے اور پچز تازہ ہوں گی ،ایسی پچز پر وہی بائولرز کامیاب رہتے ہیں جو بلے بازوں کو ڈرائیو کھلاتے ہیں۔

متعلقہ عنوان :