Live Updates

عمران خان کا پہلے دن میں جو دعوے اور وعدے کئے ہیں وہ جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے، زمرک خان اچکزئی

پیر 21 مئی 2018 18:19

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) عوامی نیشنل پارٹی کے پارلیمانی لیڈر انجینئر زمرک خان اچکزئی نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ماضی میں خیبر پختونخوا کو تعلیم اور صحت کے شعبوں کے حوالے سے خوشحالی کی راہ پر گامزن کیا ہے عمران خان کا پہلے دن میں جو دعوے اور وعدے کئے ہیں وہ جھوٹ اور منافقت پر مبنی ہے پانچ سال خیبر پختونخوا میں جو دعوے اور وعدے کئے تھے وہاں تو کچھ نہ کر سکے اب قوم کو مزید گمراہ کرنے کے لئے نیا ڈراما رچایا ہے عوامی نیشنل پارٹی عام انتخابات میں خیبر پختونخوا سے تحریک انصاف کا وجود ختم کر دے گی ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیا انہوں نے کہا ہے کہ عمران خ ان نے عام انتخابات سے قبل ایک کروڑ نو کریوں ،50 لاکھ گھروں کا دعویٰ، ایک ارب درخت اور 350 ڈیموں کی مانند سیراب ہے تحریک انصاف کا پہلی100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ہے جس طرح احتساب کا نعرہ لگایا ہے احتساب ہم نے خیبر پختونخوا میں دیکھا احتساب کا نعرہ لگانے والوں نے خیبر پختونخوا میں اپنا بنایا ہوا احتساب کمیشن بھی چلنے نہیں دیا اور خیبر بینک کو تباہی وبربادی سے دوچا رکر دیا تحریک انصاف کی خیبر پختونخوا میں کارکردگی ایک ادارہ نے واضح کر دیا ہے کہ پانچ سال میں ایک تحصیل کو بھی ترقیاتی نہیں بنایا عوامی نیشنل پارٹی نے اپنے دور حکومت میں سخت اور مشکل حالات کے باوجود بھی 11 یونیورسٹیاں ، میڈیکل کالجز اور ہسپتال بنائے خیبر پختونخوا کی تاریخ میں اس طرح ترقیاتی کام کسی نے بھی نہیں کیا ہم سمجھتے ہیں کہ عام انتخابات سے قبل عوام کیساتھ وہ وعدے کئے جائے پورے ہو سکے ایسے وعدہ نہ کیا جائے جو پورا نہ کیا جا سکے عوامی نیشنل پارٹی نے 2008 کے انتخابات سے قبل عوام کیساتھ کئے گئے وعدوں کو عملی جامعہ پہنایا انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے عام انتخابات کے لئے تیاریاں شروع کر دی گئی اور بلوچستان میں بھی اپنے مخالفین کو شکست سے دوچار کرینگے وقت اورحالات کا تقاضا ہے کہ معاملات کو بہتر بنانے کے لئے جمہوری تقاضے پورے کئے جائیں انہوں نے کہا ہے کہ عوامی نیشنل پارٹی نے ہمیشہ جمہوریت کی بقاء ، ترقی وخوشحالی کے لئے اقدامات اٹھائے ہیں ۔

Live پاکستان تحریک انصاف سے متعلق تازہ ترین معلومات