عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ہے،مولانا عبدالواسع

خیبر پختونخوا میں پانچ سال حکومت کرنے کے بعد تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا اب عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے،رہنما جے یو آئی

پیر مئی 18:23

کوئٹہ(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) جمعیت علماء اسلام کے پارلیمانی لیڈر مولانا عبدالواسع نے کہا ہے کہ عام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ہے خیبر پختونخوا میں پانچ سال حکومت کرنے کے بعد تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا اب عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے تحریک انصاف بد قسمتی سے اقتدار میں آگئے تو یہاں یہودی لابی نافذ کرے گی جمعیت علماء اسلام اور ایم ایم اے کے ہوتے ہوئے ان کے عزائم کو ناکام بنا دینگے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ’’ آن لائن‘‘ سے خصوصی بات چیت کر تے ہوئے کیاانہوں نے کہا ہے کہ جو بھی اقتدار میں آئے ہیں انہوں نے بلوچستان کو خوشحال بنانے کی بجائے مزید پسماندگی کی طرف دھکیلا ہے اس وقت ملک بحرانوں سے دوچار ہے ہم سمجھتے ہیں کہ تحریک انصاف کے پہلی100 دن میں جو دعوے اور وعدے کئے ہیں وہ جھوٹ پر مبنی ہے انہوں نے کہا کہ اسوقت ملک میں جوہورہا ہے اور کن حالات سے گزر رہے ہیں اس ملک کیلئے کیا مشکلات پیدا ہونگی تین مرتبہ ملک کا وزیراعظم رہے اور اپنی جماعت کو پاکستان کی خالق سمجھتے ہیں لیکن آج اس پاکستان کے بارے میں وہ جو الزامات لگارہے ہیں اوراس ملک کو مشکلات سے دوچار کر رہے ہیں اختلاف رائے جمہوریت میں ہونی چاہئے چاہے اداروں کے خلاف ہو بیورو کریسی کے خلاف ہو مگر جمہوریت کے خلاف کسی بھی سازش کو کامیاب نہیں ہونے دیں گے بھار ت جو بین الاقوامی سطح پر واویلا کر رہا ہے کہ پاکستان دہشت گردی کا گڑھ ہے اور خود کو مظلوم ثابت کر رہا ہے مگر کے سابق حکمران گواہی دے رہے ہیں کہ بلوچستان اور پاکستان دہشت گرد ملک ہے اور دہشت گردی کو پھیلاتے ہیں اگر کوئی وزیراعظم بن کر بین الاقوامی فورم پر بات کرے تو کیا وہ یہ سمجھیں گے کہ پاکستان دہشتگردی میں ملوث ہے سیاسی رویے پر ؂ غور کرنا چاہئے ملک کو کس طرف لے جارہے ہیں غلطیاں ہوتی ہیں ملکی اداروں سے سب سے زیادہ شکایت ہماری ہے مگر اسکا مطلب یہ نہیں ہے کہ بین الاقوامی سطح پر ہم ہی اپنے ملک کے خلاف بولیںعام انتخابات کے بعد تحریک انصاف کی جانب سے 100 دن کا پروگرام جھوٹے دعوئوں اور لفاظی کا مجموعہ ہے خیبر پختونخوا میں پانچ سال حکومت کرنے کے بعد تباہی وبربادی سے دوچار کر دیا اب عوام کو گمراہ کرنے کے لئے نیا ڈرامہ رچایا جا رہا ہے تحریک انصاف بد قسمتی سے اقتدار میں آگئے تو یہاں یہودی لابی نافذ کرے گی جمعیت علماء اسلام اور ایم ایم اے کے ہوتے ہوئے ان کے عزائم کو ناکام بنا دینگے۔