تحریک انصاف نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی ہے مفادات کا تحفظ مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے ، ڈاکٹر مراد راس

پیر مئی 18:23

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پاکستان تحریک انصاف وسطی پنجاب کے سیکرٹری اطلاعات اور رکن پنجاب اسمبلی ڈاکٹر مراد راس نے کہا ہے کہ تحریک انصاف نے ہمیشہ نظریاتی سیاست کی ہے مفادات کا تحفظ مسلم لیگ ن کا وطیرہ ہے عمران خان کا موقف عوام کے دلوں کی آواز ہے حکمرانوں کی کرپشن کا دور ختم ہو چکا پوری قوم تحریک انصاف کے ساتھ نئی صبح کا آغاز کرے گی۔

(جاری ہے)

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ اگر حکمرانوں کی کرپشن کا خاتمہ نوشتہ دیوار پر لکھا جا چکا ہے لاہور کو اپنا قلعہ کہنے والوں کی بوکھلاہٹ کسی سے ڈھکی چھپی نہیں لاہور کی عوام تحریک انصاف کے ساتھ کھڑی ہے، وفاقی وزراء کا جھوٹ عوام پر آشکار ہو چکا ہے انہوں نے مزید کہا کہ پوری حکومتی مشینری شریف خاندان کے اثاثوں پر پردہ ڈالنے پر معمور ہے قوم کا سرمایہ ذاتی اشتہاری دفاع پر خرچ کیا جا رہا ہے لیکن تحریک انصاف حکمرانوں کو مزموم عزائم میں کبھی کامیاب نہیں ہونے دے گی۔