لاہور،ڈینگی سٹاف کی کثیر تعداد اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئی

پیر 21 مئی 2018 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ڈینگی سٹاف کی ایک کثیر تعداد اپنے مطالبات کی حمایت میں سراپا احتجاج بن گئی اور انہوں نے ڈی جی ہیلتھ کے دفتر کے باہر احتجاج کرتے ہوئے محکمہ صحت پنجاب سمیت ڈی جی ہیلتھ کیخلاف شدید نعرے بازی کی ڈینگی کے احتجاجی مظاہرین کا ایک ہی مطالبہ تھا کہ ان کی تنخواہوں میں اضافہ کیا جائے اور انہیں ملازمتوں پر ریگولر کیا جائے مظاہرین نے اعلان کیا کہ اگر ان کے مطالبات تسلیم نہ کئے گئے تو وہ عید الفطر کے بعد پہلے سے کہیں زیادہ شدت کے سات مظاہروں کا سلسلہ شروع کر دینگے۔

متعلقہ عنوان :