پنجاب حکومت تاحال پنجاب اسمبلی کے سیکورٹی اہلکاروں کو یونیفارم فراہم نہ کر سکی

پیر مئی 18:29

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) پنجاب حکومت کے خاتمے کو 10 روز باقی رہ گئے ہیں لیکن پنجاب حکومت نے تاحال پنجاب اسمبلی کے سیکورٹی اہلکاروں کو یونیفارم فراہم نہیں کیا اس سلسلے میں اسمبلی ذرائع کا کہنا ہے کہ محکمہ خزانہ پنجاب نے اسمبلی سیکورٹی اہلکاروں کے یونیفارم کی خریداری کیلئے فنڈز بھی جاری کر دئیے تھے لیکن معلوم نہیں کہ پنجاب اسمبلی میں فنڈز ملنے کے باوجود یونیفارم کیوں نہیں خریدے گئے اور اس مد میں جاری ہونے والے فنڈز کہاں استعمال کئے گئے یہ بات الگ سے معمہ بنی ہوئی ہے اس حوالے سے ذرائع نے یہ بھی بتایا ہے کہ پنجاب حکوت اس بات کی پابند ہے کہ وہ پنجاب اسمبلی کے سیکورٹی سٹاف کو ہر دو سال بعد یونیفارم فراہم کرے لیکن پنجاب حکومت نے اپنے ہی بنائے ہوئے قواعد وضوابط کی دھجیاں بکھیر دی ہیں۔