ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ نے گندم اور چاول کی باقیات کو کاٹنے والی مشین تیار کر لی

پیر 21 مئی 2018 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) ایوب زرعی تحقیقاتی ادارہ فیصل آباد کے ذیلی ادارہ تحقیقی برا ے چاول، کالا شاہ کاکو کے سائنسدانوں کی تکنیکی معاونت سے ایک نجی کمپنی نے گندم اور چاول کی باقیات کو کاٹنے والی مشین تیار کی ہے۔جسے را ئس ملچر مشین کانام دیا گیا ہے۔ کاشتکار چونکہ چاول اور گندم کی کٹا ٰئی ہارویسٹر کے ذریعے کرتے ہیںجس کی وجہ سے تقریبا----- 3سے 5 ٹن فی ہیکٹیر فصل کی باقیات کھیت کے اندر ہی پڑی رہ جاتی ہیں اور آئندہ فصل کی بوائی سے پہلے کاشتکار ان باقیات کو کھیتوں میں ہی جلا دیتے ہیں۔

(جاری ہے)

اس طرح باقیات کوکھیتوں میں جلانے سے نہ صرف ماحول میں کاربن ڈائی آکسائیڈ اور حدت میں اضافہ ہوتا ہے بلکہ فضائی آلودگی کے علاوہ سردیوں میں فوگ پیدا کرنے کا سبب بنتی ہے۔رائس ملچر مشین فصلات کی باقیات کوزمین سے ۳ سے ۴ انچ تک کاٹتی ہے۔رائس ملچر مشین سے فصلات کی باقیات کو آگ لگانے کی بجائے ان باقیات کو روائتی حل چلاکر زمین میں شامل کر دیا جائے گاجو زمین کی زرخیزی بڑھانے میں معاون ثابت ہوں گی۔ مشین کو پنجاب کے مختلف علاقوں میں چلا کر اس کی کارکردگی کو مزید چیک کیا جارہا ہے اور بہت جلد یہ مشین کاشتکاروں کے عام استعمال کے لئے مارکیٹ میں دستیاب ہو گی۔

متعلقہ عنوان :