فیصل آباد، شہر اور گردونواح میں چوری راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری

24 گھنٹوں کے داران مسلح ڈاکوئوں نے 100سے زائدوارداتوں میں شہریوں کو کنگال کر دیا

پیر مئی 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) شہر اور گردونواح میں چوری راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ جاری ، محمد والا کے علاقہ میں ڈیرے پر سویا نوجوان قتل اورمسلح ڈاکوئوں نے مزاحمت پر نو جوان فائرنگ کرکے زخمی کردیا جبکہ 24گھنٹوں کے داران مسلح ڈاکوئوں نے 100سے زائدوارداتوں میں شہریوں کو کنگال کر دیا ، لوگوں سے کروڑوں مالیت کی نقدی ، قیمتی موبائل ، طلائی زیورات موٹر سائیکلیں ودیگر سامان لوٹ لیاآن لائن کے مطابق ر ضا گارڈن کارہائشی محمد ندیم موٹر سائیکل پر سوار ہو کر گھر آرہا تھا کہ 193ر ب میں ڈاکوئوں نے 26ہزار کی نقدی ، 2قیمتی موبائل چھین لئے ، چنیوٹ میں واقع محمد والا کے علاقہ وڈا شاہ میں بیس سالہ شاہد ڈیرے پر سویا ہوا تھا کہ اسے کلہاڑی کے وار کرکے قتل کردیا گیا اور نامعلوم قاتل نعش دریا کنارے پھینک کر فرار ہوگیا ‘پولیس نے موقع پر پہنچ کر کارروائی شروع کردی ہے ۔

(جاری ہے)

مزاحمت پر اسے گولیاں مار دیں لوٹ مار کی دیگر وارداتوں میں 105گ ب میں حسن سے موٹر سائیکل چھین لیا گیا ، نیشنل ہسپتال کے قریب پرائیویٹ سکول سے چور ایک لاکھ 38ہزار کی نقدی چوری کر کے لے گئے ، گٹ والا آفیسر کالونی میں عامر کے گھر سے پانچ ہزار کی نقدی ، طلائی زیورات چور لے گئے ، اظہر ٹاون میں عمر ، حارث کنڈا میں مزمل ، یوسف آباد میں سمیع اللہ 229گ ب میں تنویر ،214ر ب میں جمیل ، ملت ٹائون میں صلاح الدین ، سبزی منڈی جڑانوالہ میں ارسلان ، دھوبی گھاٹ میں ندیم ، پیراں والا میں عاصمین ، واپڈا ٹائون میں مصور حسین ، 217ر ب میں اللہ دیسا ، باہلک میں ولی محمد سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی ، طلائی زیورات ، قیمتی موبائل فونز ودیگر قیمتی اشیاء چھین لیں ، 81ج ب میں شہزاد کے گھر سے ڈاکوئوں نے نقدی 8تولے زیورات ودیگر سامان چھین لیا 80ج ب میں افضل کے گھر میں ڈاکوئوں نے گھس کر ایک لاکھ کی نقدی چھینی ، چوروں کے گروں نے بھی ات مچائے رکھی مدینہ چوک میں اعظم کی دوکان کے تالے توڑ کر چور ایک لاکھ 24ہزار کی نقدی لے گئے 36گ ب میں امین کے گھر سے نقدی و طلائی زیورات چوری ہو گئے ، 186ر ب میں فرخ باجوہ کے مویشی چور لے اڑے ، قائد اعظم پارک میں اختر ، ڈھڈی والا میں امجد کے مویشی چوری ہو گئے محلہ رضا آباد میں ثاقب ، مدینہ ٹائون میں شیخ عمران کے گھر سے 10لاکھ کی نقدی ، زیورات چور لے گئے جیل روڈ موٹر مارکیٹ سے غلام دستگیر کی گاڑی ایف ایس کے نمبری 9992چوری ہو گئی ،کلیم شہید پارک سے حسن ، ٹاٹا بازار میں عرفان ، 240موڑ میں شبیر کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، 77گ ب میں ارشاد کے گھر ڈاکو 60ہزار نقدی اور مویشی چھین کر لے گئے ۔

جھنگ روڈ بائو والا میں عدیل سے ڈاکونے 13لاکھ کی قدی لوٹ لیا نقدی لوٹنے کے بعد ڈاکو گاڑی پر فائرنگ کے بعد فرار ہو گئے جبکہ ملت ٹائون میں 738کے رہائشی کا سوار اسد کو گھر کے قریب ڈاکوئوں نے روک لیا او خاتون سے 17ہزار نقدی ، طلائی زیورات ، موبائل فون چھین لیا ، مزاحمت پر فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہو گئے سرگودھا روڈ کاشف ، کشمیر پل میں اکمل 69گ ب میں عامر ، شاداب کالونی میں غلام رسول ، مکوآنہ میں ندیم ، بنگلہ ماموں کانجن میں شہباز ، اڈا اواگت میں غلام قادر ، رسول پورہ میں شہزاد ملاں پور میں تجمل ، بابر چوک میں شاہد، اندم ہسپتال ڈھڈی والا میں ایاز سے ڈاکوئوں نے بھاری مالیت کی نقدی و موبائل فونز دیگر اشیاء لوٹ لیں چوروں کے گروہ نے بھی ات مچائے رکھی 75ر ب میں رشید کے ڈیرے سے مویشی چورلے گئے 603گ ب میں صفدر ، 580گ ب میں اشرف ، عبداللہ کالونی میں بشیر، نیو عاصم ٹائون میں اشرف ، محلہ عثمان غنی میں اسحاق کے گھروں و دکانوں سے چور نقدی و قیمتی سامان لے گئے 157کنہ گوجرہ میں عبدالسلام سے مسلح افراد نے موٹر سائیکل چھین لیا ، ڈھڈی والا میں عمر دین سے جبکہ الہٰی آباد میں خالد سے بھی موٹر سائیکل چھین لیا گیا رسول پورہ میں عرفان ، الشفاء میڈیکل سٹور سے عرفان ، نثار کلاونی میں احمد ، سدھار بائی پاس پر عار کارکشہ ، شاداب کالونی میں عبدالرحمن ، ضلع کونسل میں امتیاز ، صدر بازار میں اعجاز ، ایوب کالونی میں نور امین الطاف گنج میں عثمان کی موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں ، 229ر ب مکوآنہ میں انتظار حسین سے ڈاکو اپلائیڈ فار موٹرسائیکل نقدی 15ہزار اور موبائل فون چھین کر لے گئے ۔