میاں نواز شریف کی جرات نے پاکستان کو ناقبل تسخیر ایٹمی قوت بنایا ، خالدہ منصور

پیر 21 مئی 2018 18:31

فیصل آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سٹی صدر پاکستان مسلم لیگ ( ن) خواتین ونگ ایم این اے بیگم خالدہ منصور نے کہا ہے کہ میاں نواز شریف کی جرات نے پاکستان کو ناقبل تسخیر ایٹمی قوت بنایا جس کے جواب میں عوام نے اپنے ووٹ کی طاقت سے پاکستان مسلم لیگ کو اتحاد ویگانگت کی ناقابل تسخیر قوت بنا دیا ہے ۔ الزامات کی بدترین گولہ باری کے باوجود عوام مسلم لیگ ( ن ) اور میاں نواز شریف کا ساتھ چھوڑنے پر تیار نہیں ہیں ۔

(جاری ہے)

مسلم لیگ ( ن) اور عوام کے محبوب قائد کی مقبولیت کا اندازہ مسلم لیگ کے عوامی جلسوں سے بخوبی لگایا جاسکتا ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے اپنی رہائش گاہ پر خواتین عہدیداروں اور کارکنوں کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کیا ۔ انہوں نے کہا کہ سیاست میں ہمیشہ مصنوعی سہارے ڈھونڈنے والے دھرنا گروپ کے سربراہ کو عوام ہر محاذ پر مسترد کر چکے ہیں عوام کی خدمت ان لوگوں کے بس کا کام نہیں جن کی سیاست صرف جھوٹ اور الزام تراشی کے گرد گھومتی ہے ان سیاسی عناصر کو یہ بات ذہین نشین رکھنی چاہئے کہ وہ اپنے غیر جمہوری طرز عمل کے ذریعے قوم کو یرغمال نہیں بنا سکتے ہیں ۔