نیو کراچی میں سکول کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکا، سات افراد زخمی

پیر مئی 18:31

کراچی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) نیو کراچی میں سکول کے ٹینک میں گیس بھرنے سے دھماکا ہونے پر سات افراد زخمی ہوگئے جن میں سے چھ ایک ہی خاندان کے افراد ہیں۔

(جاری ہے)

تفصیلات کے مطابق نیوکراچی کے سکول میں دھماکہ ہونے سے سات افراد زخمی ہوئے،ایس ایس پی سینٹرل ڈاکٹر رضوان کے مطابق واقعہ چوکیدار کی غفلت کی وجہ سے پیش آیا۔انہوں نے کہا کہ چوکیدار نے ٹینک کی صفائی کیلئے موم بتی جلا کر اندر داخل ہوا تو ٹینک میں پہلے سے گندھک موجود تھا،جس کے دباؤ کی وجہ سے دھماکہ ہوا،دھماکے سے ایک ہی خاندان کے چھ آدمیوں سمیت سات آدمی زخمی ہوئے۔زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا۔