شاہ غلام قادر کی زیر صدارت قانون ساز اسمبلی اجلاس ، آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا

پیر 21 مئی 2018 18:27

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادجموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی کا بجٹ اجلاس سوموار کے روز سپیکر آزاد جموں وکشمیر قانون ساز اسمبلی شاہ غلام قادر کی صدارت میں تلاوت کلام پاک سے شروع ہوا۔ اجلاس کے آغاز میں سپیکر آزاد جموں وکشمیر شاہ غلام قادر نے بجٹ اجلاس کے لئے ممبران اسمبلی ڈاکٹر مصطفیٰ بشیر عباسی ، پیر علی رضا بخاری اور ملک محمد نواز پر مشتمل پینل آف چیئرمین کا اعلان کیا ۔

(جاری ہے)

اجلاس میں سینئر مشیر خان بہادر خان کی ایک دن کی رخصت اتفاقیہ منظور کی گئی ۔ اجلاس میں آزاد کشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی خان نے آزاد کشمیر کا نظر ثانی میزانیہ 2017-18و تخمینہ میزانیہ 2018-19ترقیاتی و غیر ترقیاتی ایوان میں پیش کیا ۔ وزیر خزانہ نے بجٹ اجلاس میں 2دن کے وقفہ کی بجائے ایک دن وقفہ کرنے کے لئے قاعدہ معطل کرنے کی تحریک پیش کی جو اتفاق رائے سے منظور کر لی گئی ۔ ب عدازاں سپیکر آزاد جموںو کشمیر نے بجٹ اجلاس بدھ صبح 10بجے تک ملتوی کر دیا ۔راٹھور

متعلقہ عنوان :