ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے، عائشہ عمر

پیر 21 مئی 2018 18:36

ہر آنے والا دن میرے لیے ایک نیا چیلنج لے کر آتا ہے، عائشہ عمر
لاہور(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) اداکارہ وماڈل عائشہ عمر نے کہا ہے کہ ہر ا?نے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔ اپنے ایک انٹرویو میں عائشہ عمر نے کہا کہ اداکاری، ماڈلنگ اور گلوکاری کے شعبے ایک دوسرے سے مختلف ہیں لیکن ان سے وابستہ ہونے کے بعد بہت کچھ سیکھنے کا موقع مل رہا ہے۔ ہر ا?نے والا دن میرے لیے نئے چیلنج لے کرآتا ہے۔

(جاری ہے)

عائشہ عمر نے ایک سوال کے جواب میں کہا کہ شوبز میں اپنی اداکاری کے انمٹ نقوش چھوڑنا چاہتی ہوں فلم اورٹی وی کے علاوہ اب توبطورسنگرمیوزک پروگراموںمیں پرفارمنس کے دوران بھی بہت کچھ سیکھنے کوملتا ہے۔اداکارہ نے کہا کہ میں سمجھتی ہوں کہ اپنی صلاحیتوں کومتعارف کرنے اوران کو لوگوں تک پہنچانے کیلیے فنون لطیفہ کے شعبے سب سے بہترہیں۔ میں نے توکبھی نہیں سوچا تھا کہ اس پروفیشن میں اس طرح سے کامیابی ملے گی

متعلقہ عنوان :