بھارتی فوج کی بلا اشتعال فائرنگ،شہری آبادی کو نشانہ بنایا،پاک فوج کا منہ توڑ جواب

پیر مئی 18:36

راولپنڈی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) بھارتی فوج کی ورکنگ باؤنڈری پر دن بھر بلااشتعال فائرنگ کا سلسلہ جاری رہا،جس میں شہری آبادی کو جان بوجھ کر نشانہ بنایا گیا۔

(جاری ہے)

آئی ایس پی آر کے مطابق پیر کے روز بھارتی فوج نے ورکنگ باؤنڈری کے ہڑپال اور چارواہ سیکٹرز پر دن بھر بلا اشتعال فائرنگ کی اور جان بوجھ کر شہری آبادی کو نشانہ بنایا،جس میں کسی کے زخمی ہونے کی اطلاع نہیں ملی لیکن پاک رینجرز کی جانب سے بھی بھارتی فوج کا منہ توڑ جواب دیا گیا اور جن بھارتی چیک پوسٹوں سے فائرنگ کی گئی انہیں اسٹریٹ نشانہ بنایا گیا۔