نواز شریف اور مریم نواز کو بہت بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا

میڈیا دفاع کرنے کیلئے راہنمائوں کی عدم دلچسپی ، نواز شریف اور مریم نواز شدید پریشانی میں مبتلا

پیر مئی 18:38

نواز شریف اور مریم نواز کو بہت بڑی بغاوت کا سامنا کرنا پڑ گیا
اسلام آباد(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) میڈیا پر دفاع کرنے کیلئے راہنمائوں کی عدم دلچسپی نے نواز شریف کو شدید پریشانی میں مبتلا کردیا ہے۔ مریم نواز نے کم از کم دس رہنمائوں کی میڈیا پر ہونے کیلئے ٹیم بنانے کا نوازشریف کو مشورہ دے دیا ہے۔

(جاری ہے)

معلومات کے مطابق نواز شریف کے متنازعہ انٹرویو کے بعد پارٹی کے وزراء اور سینئر رہنمائوں نے میڈیا پر بات نہ کرکے نواز شریف کو تنہا اور بند گلی میں دھکیل دیا ہے ، ذرائع کے مطابق نواز شریف نے متعدد رہنمائوں کو بذریعہ فون گلہ بھی کیا مگر انہوں نے نواز شریف کے انٹرویو کا دفاع کہیں نہ کیا۔

مریم نواز نے نواز شریف کو مشورہ دیا ہے کہ ڈاکٹر طارق فضل چوہدری ، مریم اورنگزیب ، دانیال عزیز،، طلال چوہدری ، احسن اقبال ، تنویر عباسی سمیت دیگر بولنے والے رہنمائوں کو ٹاسک دیا جائے اور وہ پارٹی کے ساتھ ساتھ نواز شریف کا بھی دفاع کریں۔