بھارت، ماؤنوازباغیوں کی جانب سے سڑک کنارے نصب بم دھماکے میں6 پولیس اہلکارہلاک

پیر مئی 18:38

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) مشرقی بھارت میں ماؤنوازباغیوں کی جانب سے ایک دورافتادہ جنگل میں سڑک کنارے نصب بم دھماکے نتیجے میں چھ پولیس اہلکارہلاک ہوگئے ،جہاں گوریلازنے کئی دھائیوں سے مزاحمت چھیڑرکھی ہے ۔ سیجنئرریاستی پولیس آفیسرسندرراج پی نے کہاکہ ایک اورآفیسرزخمی ہوگیا،جب ان کی گاڑی چھتیس گڑھ ریاست کے ضلع دانتے واڈامیں سڑک کنارے نصب بم دھماکے کی زدمیں آگئی ۔

(جاری ہے)

ْپولیس سڑک کی تعمیرات کیلئے سامان لے جانے والے ٹرک کی حفاظت پرمامورتھی ،راج نے کہاکہ حملہ آورں کی تلاش جاری ہے ،،بھارت کی ماؤنوازمزاحمت کاآغاز1960ء کی دھائی میں ہوااورتقریباًروزانہ کی بنیادوں پرہونے والے پرتشددواقعات میں ہزاروں جانے جاچکی ہیں ۔ گزشتہ ماہ بھارت کے دورافتادہ علاقے میں جنگل میں کارروائیوں کے دوران درجنوں گوریلاباغی مارے گئے تھے ۔ باغی کیمپوں پرحملوں میں 37جنگجوہلاک ہوئے تھے ۔ مارچ میں 8بھارتی پیراملٹری اہلکاراس وقت ہلاک ہوگئے تھے جب ان کی گاڑی دھماکہ خیزموادسے ٹکراگئی تھی۔