تہران میں دوسال سے قیدبرطانوی نژادایرانی خاتون کو عدالت میں پیش کردیاگیا

پیر 21 مئی 2018 18:38

لندن(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) تہران میں دوسال سے جیل میں قیدبرطانوی نژادایرانی خاتون نازنین زغاری ریٹکلف کونئے الزام کاسامناکرنے کیلئے عدالت میں پیش کردیاگیاہے ،یہ بات اس کے شوہرنے پیرکے روزکہی۔ رچرڈریٹکلف جوکہ نازنین کی رہائی کیلئے مہم چلانے والے گروپ کی قیادت کررہاہے ،نے ایک بیان میں کہاکہ زغاری ریٹکلف کوتہران میں ایک عدالت میں طلب کیاگیاتھا،اس نے بتایاکہ الزام حکومت کے خلاف پروپیگنڈاکرنے کاہے ،جسے وہ مستردکرچکی ہیں ۔

(جاری ہے)

اتوارکے روزاسے تہران کیلئے برطانوی سفیرروب میکائرسے ملاقات کی اجازت دی گئی تھی ،اس نے بتایاکہ یہ پہلی مرتبہ ہے کہ اسے دوسال سے زائدعرصے میں سفارتخانے کے ساتھ کسی رابطے کی اجازت دی گئی ہے ۔ اے ایف پی کے رابطہ کرنے پربرطانیہ کی وزارت خارجہ نے ایک بیان میں کہاکہ ہم ہرایک کیس میں اس اندازسے رسائی کی کوشش جاری رکھیں گے کہ جونتیجہ ہم سب چاہتے ہیں اسے متوقع طورپرحاصل کیاجاسکے ۔ بیان میں کہاگیاہے کہ لہذاہم ہرایک تبدیلی کے حوالے سے تبصرہ جاری نہیں رکھ سکیں گے۔

متعلقہ عنوان :