سعودی فضائی دفاعی نظام کا یمن سے جنوبی شہر جیزان پر بیلسٹک میزائل مار گرانے کا اعلان

پیر 21 مئی 2018 18:38

ریاض(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) سعودی فضائی دفاعی نظام نے پیر کو جنوبی شہر جیزان کی فضاؤں میں ایک بیلسٹک میزائل مار گرایا ہے جو پڑوسی ملک یمن میں باغیوں کے زیر قبضہ علاقے سے داغا گیا تھا،یہ بات سعودی عرب کی سربراہی میں قائم اتحاد کے ایک ترجمان نے بتائی ہے۔

(جاری ہے)

میزائل کا ملبہ جیزان کے رہائشی علاقوں میں گرا ہے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے،یہ بات اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ایک بیان میں بتائی جو سرکاری خبررساں ادارے سعودی پریس ایجنسی پر جاری کیاگیا۔ یمن سے تعلق رکھنے والے ایران کے اتحادی باغیوں نے حالیہ مہینوں میں پڑوسی ملک سعودی عرب پر میزائل حملوں میں اضافہ کیا ہے جو ان کے خلاف قائم فوجی اتحاد کی سربراہی کرتا ہے۔