انڈونیشیاء،چینی سے بھرا ٹرک کئی موٹرسائیکلوں اور مکانوں سے ٹکرا گیا ، کم از کم 11افراد ہلاک

پیر 21 مئی 2018 18:40

جکارتہ (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) انڈونیشیاء میں گزشتہ روز چینی سے بھرا ایک ٹرک کئی موٹرسائیکلوں اور مکانوں سے ٹکرا گیا جس کے نتیجے میں کم از کم 11افراد ہلاک ہوگئے،یہ ایک اہلکار نے بتائی۔

(جاری ہے)

آفات سے نمٹنے والی مقامی ایجنسی کے مطابق ٹرک وسطی جاوا صوبے کے ضلع بریپس کے پہاڑی راستے پر دارالحکومت جکارتہ کی جانب محو سفر تھا جبکہ یہ بریک لگانے میں ناکام ہوگیا۔ٹرک نے بائیں جانب پلٹ کر رکنے کی کوشش کی لیکن بجاوے اس کے ایک گاڑی 13موٹرسائیکلوں اور سات مکانوں سے ٹکرا گیا۔اب تک11افراد ہلاک اور سات دیگر زخمی ہوگئے ہیں،یہ بات ایجنسی کے اہلکار سرواپرمانا نے بتائی،انہوں نے مزید کہا کہ زخمیوں کو ہسپتال منتقل کردیاگیا ہے۔ ڈرائیور کی قسمت واضح نہیں ہوسکی ہے۔

متعلقہ عنوان :