شام ،فضائی اڈے پر دھماکوں میں کم از کم28حکومت نواز جنگجو ہلاک

پیر مئی 18:40

بیروت(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) وسطی شام میں اس ہفتے کے اوائل میں حکومت کے ایک فضائی اڈے پر دھماکوں کے ایک سلسلے میں کم از کم28حکومت نواز جنگجو ہلاک ہوگئے ہیں،یہ بات ایک مبصر گروپ نے گزشتہ روز نئی تعداد دیتے ہوئے بتائی۔ شامی مبصر گروپ برائے انسانی حقوق کے مطابق شام کے صوبے حما ایک فوجی اڈے پر جمعہ کو ہتھیاروں اور ایندھن کے گوداموں میں ہولناک دھماکے ہوئے ہیں۔

(جاری ہے)

حکومت فورسز ارکان اوروفادار جنگجوؤں کی ہلاکتوں کی تعداد کم از کم28 تک پہنچ گئی ہے جو کہ تمام شامی ہیں،یہ بات برطانیہ میں واقع مبصر گروپ نے ابتدائی طور پر 11ہلاکتوں کی اطلاع دینے کے بعد بتائی ہے۔ اس نے کہا ہے کہ ہلاکتوں کی تعداد میں اضافہ ہو سکتا ہے کیونکہ زخمیوں میں کچھ کی حالت تشویشناک ہے۔ مبصر گروپ کے سربراہ رمی عبدالرحمان نے کہا ہے کہ دیگر قومیتوں سے تعلق رکھنے والے جنگجوؤں کی ہلاکت کا بھی امکان ہے کیونکہ حکومت کے حامی ایران اور اتحادی لبنانی ملیشیاء حزب اللہ کے جنگجوؤ بھی یہاں تعینات تھے۔ لیکن شام کے علاقائی اتحادیوں کے مشترکہ آپریشنز روم نے دھماکوں میں اپنی فورسز کی ہلاکت کی تردید کی ہے۔

متعلقہ عنوان :