وینزویلا،اپوزیشن رہنماء ہینری فالکن نے انتخابات کومستردکردیا،سال کے آخرمیں نئے انتخابات کرانے کامطالبہ

پیر 21 مئی 2018 18:40

کراکس(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وینزویلاکے انتخابات میں صدرنکولس مادوروکے مرکزی حریف ہینری فالکن نے اتوارکے روزہونیو الے انتخابات کومستردکرتے ہوئے ناجائزقراردیااوررواں سال کے آخرمیں نئے انتخابات کرانے کامطالبہ کردیاہے ۔

(جاری ہے)

فالکن نے ایک نیوزکانفرنس کے دوران حکومت پرووٹرزپردھونس دھاندلی کاالزام عائدکرتے ہوئے کہاکہ ہم اس انتخابی عمل کوجائزطورپردرست تسلیم نہیں کرتے ،ہمارے لئے کوئی انتخابات نہیں ہوئے ہیں ،ہمیں وینزویلامیں نئے انتخابات کراناہوں گے۔

فالکن کاکہناتھاکہ نئے انتخابات نومبریادسمبرمیں کرائے جاسکتے ہیں ،جب یہ روایتی طورپرمنعقدکئے جاتے ہیں ۔ مادوروکی حکومت نے کئی ماہ پہلے انتخابات کرائے ہیں ،فالکن نے پولنگ سٹیشنزکے نزدیک حکمران سوشلسٹس کی جانب سے سڑکوں پرلگائے گئے خودساختہ ’’ریڈپوائنٹس سٹالز‘‘کی طرف اشارہ کیاہے۔