محکمہ تعلیم کے تحت ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کیلئے مالی سال 2017-18 میں ایک ارب 7 کروڑروپے رکھے گئے ہیں،ڈاکٹر نجیب نقی

پیر مئی 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) زادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ محکمہ تعلیم کے تحت ایلیمنٹری اینڈسیکنڈری ایجوکیشن کیلئے مالی سال 2017-18 میں ایک ارب 7 کروڑروپے رکھے گئے ہیں جن میں 40 کروڑ روپے کی بیرونی امداد بھی شامل ہے۔جبکہ مالی سال 2018-19 میں اس سیکٹر کیلئے ایک ارب 35 کروڑروپے رکھے جانے کی تجویز ہے جس میں 40 کروڑ روپے کی بیرونی امداد بھی شامل ہے۔

ان فنڈز کے خلاف جاریہ سکیموں کے تحت سکولوں کی عمارات پر تعمیراتی کام جاری رہے گا۔ہائی اور ہائیر سیکنڈری سکولوں کو فرنیچر کی فراہمی ، مڈل مدارس کی مرمتی اور چاردیواری کی تعمیر کے علاوہ ہائی سکولوں کی اضافی عمارات تعمیر کرنے کی تجویز ہے۔ اس کے علاوہ ہائی و ہائیر سیکنڈری سکولوں کو کمپیوٹر فراہم کئے جائیں گے۔

(جاری ہے)

تعلیمی ادارہ جات اور متعلقہ دفاتر میں حاضری کو یقینی بنانے کے لیے بائیومیٹرک سسٹم متعارف کروائے جانے کی تجویز ہے۔

حکومت نے Missing Facilitiesکے لئے آئندہ مالی سال میں 25کروڑ روپے اضافی فراہم کئے ہیں۔جبکہ ہائر ایجوکیشن کیلئے مالی سال 2018-19ء میں مجموعی طور پر 60کروڑوپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔ اس رقم سے زیر تعمیر کالجز کی عمارات کاکام مکمل کرتے ہوئے انٹر / ڈگری وپوسٹ گریجویٹ کالجز کے لئے سامان سائنس، لیبارٹری، فرنیچر اور کمپیوٹرز وغیرہ فراہم کئے جائیں گے۔

سیکورٹی کی ضرورت کے پیش نظر ادارہ جات کے ہمراہ حفاظتی دیوار/ چاردیواری کی تعمیر کو مقررہ معیار کے مطابق حفاظت کے لیے خاردار تار (Barbed Wire) کی تنصیب بھی کی جائے گی۔ انہوں نے کہاکہ حکومت ایک مربوط پروگرام کے تحت کالج ٹیچر زکی صلاحیت بڑھانے کے لئے کشمیر انسٹیٹیوٹ آف مینجمنٹ (KIM)کے ذریعے 2100کالج ٹیچرز کی ٹریننگ کا پروگرام شروع کر رہی ہے۔

اس کے علاوہ آزاد کشمیر کے تمام کالجز میں سٹاف اور طلبہ کی حاضری یقینی بنانے کے لئے بائیو میٹر ک سسٹم کی تنصیب اور مانیٹرنگ کے نظام کو بہتر بنانے کے لئے اقدامات کئے جا رہے ہیں ۔ویمن یونیورسٹی آف آزاد جموں وکشمیر باغ اور پبلک سیکٹر یونیورسٹیز کے ذیلی کیمپسز کے لیے خرید اراضی کے علاوہ یونیورسٹی آف آزاد جموں و کشمیر مظفرآباد میں طبی مرکز کے قیام کے لیے منصوبوں پر عملدرآمد کی تجویز ہے ۔

متعلقہ عنوان :