آز ادکشمیر کا بجٹ، سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جار ی منصوبہ جات کی بر وقت تکمیل کے لیی71 فیصد فنڈز مختص

پیر 21 مئی 2018 18:43

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) آزادکشمیر کے وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پیر کے روز اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سالانہ ترقیاتی پروگرام میں جاریہ منصوبہ جات کی بر وقت تکمیل کے لیی71 فیصد فنڈز مختص کرتے ہوئے آئندہ مالی سال کے دوران184 منصوبہ جات کی تکمیل کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

(جاری ہے)

جبکہ29 فیصد فنڈز نئے منصوبہ جات کے لیے تجویز شدہ ہیں ۔اس طرح مالی سال 2017-18 کے دوران مکمل ہونے والی145 منصوبہ جات کو مد نظر رکھتے ہوئی201 نئے منصوبہ جات شامل کئے گئے ہیں تاہم مجموعی ترقیاتی پروگرام کو قابل عمل سطح کی حد تک برقرار رکھا گیا ہے ۔

متعلقہ عنوان :