صاف پانی کی فراہمی حکومت آزاد کشمیر کی ترجیح ، سیکٹر کی ایلوکیشن میں 38 فیصد اضافہ کیاجارہے،ڈاکٹر نجیب نقی

پیر 21 مئی 2018 18:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزیر خزانہ ڈاکٹر نجیب نقی نے پیر کے روز اپنی بجٹ تقریر میں بتا یا کہ صاف پانی کی فراہمی حکومت آزاد کشمیر کی ترجیح ہے اور اسلئے اس سیکٹر کی ایلوکیشن میں 38 فیصد اضافہ کیاجارہے۔مالی سال 2018-19ئ میں اس سیکٹر کے جاریہ منصوبہ جات کیلئے 35 کروڑ 60 لاکھ روپے تجویز کئے گئے ہیں ۔

(جاری ہے)

جن سے جاریہ منصوبہ جات ماکٹری مظفرآبادکے مقام پر ٹریٹمنٹ پلانٹ کے قیام کیلئے زمین کے حصول کے علاوہ دیگر منصوبہ جات جن میں بہتر گی واٹرسپلائی سکیم ہاء اٹھمقام ، کہوٹہ ضلع حویلی ،گریٹر واٹر سپلائی سکیم ہٹیاںبالا، بقیہ کام دریک ڈیم راولاکوٹ اور بحالی متاثرہ حفاظتی کام قادر آباد ضلع باغ قابل ذکر ہیں جبکہ 06 نئے منصوبہ جات جن کی مالیت 01 ارب 12 کروڑ76 لاکھ روپے ہے، کیلئے 8 کروڑ39 لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے جن پر تفصیلی ڈیزائننگ کے بعد کام کا باقاعدہ آغازکیا جائے گا۔

متعلقہ عنوان :