سرکاری محکمہ جات اور اداروں کی دفتری اور رہائشی مکانیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے ترقیاتی میزانیہ میں 34کروڑ 15 لاکھ روپے مختص

پیر 21 مئی 2018 18:44

مظفرآباد (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - آن لائن۔ 21 مئی2018ء) وزیر خزانہ ڈاکٹرنجیب نقی نے اپنی بجٹ تقریر میں کہا کہ سرکاری محکمہ جات اور اداروں کی دفتری اور رہائشی مکانیت کی ضروریات کو پورا کرنے کے لیے مالی سال2017-18 نظرثانی ترقیاتی میزانیہ میں 34کروڑ 15 لاکھ روپے رکھے گئے ہیں ۔مالی سال 2017-18 کے دوران گورنمنٹ ہائوسنگ سیکٹر سائوتھ کے تحت 01 ارب 12 کروڑ 58 لاکھ روپے سے زائدمالیت کے 10منصوبہ جات پر کام جاری ہے۔

(جاری ہے)

آئندہ مالی سال 2018-19ء میں گورنمنٹ ہائوسنگ سیکٹر (سائوتھ )کیلئے 25 کروڑ90 لاکھ روپے رکھے جانے کی تجویز ہے۔مالی سال2017-18میں شعبہ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ )سائوتھ (کے لیے سالانہ ترقیاتی پروگرام میں29کروڑ30 لاکھ روپے رکھے گئے تھے۔ جبکہ نظر ثانی میزانیہ میں36کروڑ 34لاکھ روپے رکھے گئے ہیں۔ مالی سال 2018-19ء کیلئے مجموعی طور پر اس سیکٹر کیلئے 52 کروڑ 60 لاکھ روپے کی رقم رکھے جانے کی تجویز ہے جس کے تحت ضلعی صدر مقامات میرپور ، بھمبر اور کوٹلی میں آب رسانی اور سیوریج کے منصوبہ جات پر عملدرآمد کیا جائیگا۔

متعلقہ عنوان :