اسرائیلی و بھارتی جارحیت کیخلاف قومی کانفرنس24مئی کو ہوگی، شفیق قادری

پیر 21 مئی 2018 18:45

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) تنظیم شہریان پاکستان کے چیئرمین اور معروف دینی و سماجی رہنما محمد شفیق رضا قادری نے کہا ہے کہ تنظیم شہریان پاکستان کے زیر اہتمام بڑھتی اسرائیلی و بھارتی جارحیت کیخلاف تمام دینی ،سیاسی و سماجی جماعتوں کی قومی کانفرنس 24مئی کی شام 5بجے یہاں مقامی ہوٹل میں منعقد ہوگی۔

(جاری ہے)

کانفرنس میں مختلف دینی ،سیاسی و سماجی جماعتوں کے رہنما شرکت و خطاب کرینگے جبکہ کانفرنس کے اختتام پرفلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم اور کنٹرول لائن پربڑھتی ہوئی بھارتی جارحیت اوربھارتی فوجیوں کے ہاتھوں کشمیریوں کے قتل عام کیخلاف پاک فوج کے حق میں ایک مشترکہ قومی اعلامیہ بھی جاری کیا جائیگا۔