Live Updates

رمضان المبارک کا آخری عشرہ ’’عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ‘‘ کے طور پر منایا جائے گا،پاکستان علماء کونسل

پیر 21 مئی 2018 18:45

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) فلسطین اور سعودی عرب کی صورتحال پر اسلامی سربراہی کانفرنس کو فوری اقدامات اٹھانا ہوں گے ، ارض الحرمین الشریفین اور الاقصیٰ مسلمانوں کی وحدت اور اتحاد کے مرکز ہیں ، مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف ہونے والی سازشوں کا مؤثر انداز میں جواب دینا ہو گا، 20 رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک ’’عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ‘‘ منایا جائے گا۔

یہ بات پاکستان علماء کونسل کے مرکزی قائدین حافظ محمد طاہر محمود اشرفی ، مولانا عبد الکریم ندیم، مولانا محمد ایوب صفدر ، مولانا اسد اللہ فاروق و دیگر نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں کہی۔ انہوں نے کہا کہ ترکی میں ہونے والی اسلامی سربراہی کانفرنس کے فیصلوں کو عملی شکل دینا ہو گی ، مسلم امة کو مسائل اور مصائب سے نکالنے کیلئے وحدت اور اتحاد کی ضرورت ہے ، ایک طرف فلسطینیوں پر اسرائیلی مظالم کا سلسلہ جاری ہے۔

(جاری ہے)

رہنمائوں نے کہا کہ مسلمانوں کے مقدسات کا تحفظ تمام اہل اسلام کی ذمہ داری ہے اور مسلمانوں کے مقدسات کے خلاف ہونے والی سازشوں کو بے نقاب کرنے کیلئے پاکستان علماء کونسل 20 رمضان المبارک سے 30 رمضان المبارک تک عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین و الاقصیٰ منائے گی جس میں عالم اسلام کی موجودہ صورتحال ، فلسطین اور ارض الحرمین الشریفین کے خلاف ہونے والی سازشوںکے بارے میں عوامی سطح پر آگاہی دی جائے گی ۔ انہوں نے کہا کہ 27 مئی کو فیصل آباد جبکہ 10جون کو لاہور میں تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کانفرنسیں ہوں گی اور جمعتہ الوداع کو ملک بھر میں عشرہ تحفظ ارض الحرمین الشریفین والاقصیٰ کی اختتامی تقریبات ہوں گی۔
Live رمضان المبارک سے متعلق تازہ ترین معلومات