روزہ حقو ق العباد ادا کرنے اور مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے ،ثروت اعجاز قادری

پیر 21 مئی 2018 18:46

لاہور۔21 مئی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - اے پی پی۔ 21 مئی2018ء) سربراہ پاکستان سنی تحریک محمد ثروت اعجاز قادری نے کہا ہے کہ روزہ حقو ق العباد ادا کرنے اور مستحقین کی خدمت کا درس دیتا ہے ۔

(جاری ہے)

ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ کارکنان وذمہ داران علاقائی سطح پر غریبوں ومستحقین کو رمضان المبارک میں راشن کی فراہمی کے کاموں میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیں ،اہلسنت خدمت فائونڈیشن کے رضاکاروں نے دن رات جدوجہد کرکے غریبوں کی امداد کو یقینی بنایا ہے ،غربت کوئی جماعت تنہا ختم نہیں کرسکتی ،حکومت اور مذہبی وسیاسی جماعتوں کو کردار ادا کرنا ہوگا ،انسانیت کی فلاح وبہبود تعمیر وترقی کیلئے کام کرنا عبادت ہے ۔

ان کا مزید کہنا تھا کہ ملک سے غربت کے خاتمے اور غریبوں کے حقوق کے حصول کیلئے آواز بلند کرتے رہیں گے ، کراچی پاکستان کا معاشی حب ہے، کراچی کے امن سے ملک کی ترقی وخوشحالی جڑی ہے۔