نیب کیسز، نواز شریف نے خود کی جان بچانے کیلئے تمام ذمہ داری اپنے صاحبزادوں پر ڈال دی
نوازشریف کا منی ٹریل سے متعلق سوال پرعدالت کودو ٹوک جواب ، منی ٹریل کا سوال حسن اورحسین نواز سے متعلق ہے،تاہم اس وقت حسن اورحسین نوازعدالت کے سامنے موجود نہیں ہیں،سابق وزیراعظم نوازشریف کا احتساب عدالت کے سوال پرجواب
ثنااللہ ناگرہ پیر 21 مئی 2018 18:13
(جاری ہے)
تاہم سابق وزیراعظم نواز شریف آج احتساب عدالت میں پیش ہوئے۔
نوازشریف نے ایک گھنٹے میں 10سوالات کے جوابات ددے دیے ہیں۔ عدالتی سوالنامہ میں پہلے10 سوالات جےآئی ٹی کی تشکیل اورایم ایل ایز سے متعلق ہیں۔ اس موقع پرعدالت میں نوازشریف کے وکیل خواجہ حارث سوالات کے جوابات دینے میں ان کی معاونت کرتے رہے۔ جبکہ نوازشریف جواب دینے کے دوران جیب سے رومال نکال کر پسینہ صاف کرتے رہے۔ عدالت میں منی ٹریل سے متعلق سوال پرنواز شریف نے جواب دیا کہ یہ سوال حسن اورحسین نواز سے متعلق ہے۔ تاہم اس وقت حسن اورحسین نوازعدالت کے سامنے موجود نہیں ہیں۔ نواز شریف نے کہا کہ استغاثہ نے ایسے کوئی شواہد نہیں دیے جس سے میرا لندن فلیٹ سے تعلق ظاہرہو۔ حدیبیہ پیپر ملز اورگلف اسٹیل کے قیام میں میرا کوئی کردارنہیں رہا۔ نوازشریف نے کہا کہ میرے براہ راست علم میں نہیں کہ گلف اسٹیل کے قیام کیلئے فنڈزکہاں سے آئے۔ سابق وزیراعظم نوازشریف نے ایک سوال پرجواب دیا کہ طارق شفیع کے بیان حلفی سے ظاہر ہوتا ہےگلف اسٹیل قرض کی رقم سے بنائی گئی۔ طارق شفیع کو اس کیس میں نہ تو ملزم نامزد کیا گیا ہے نہ ہی گواہ ہے۔ گلف اسٹیل کے 25 فیصد حصص کی فروخت کے معاہدے سے متعلق ایم ایل اے پیش نہیں کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ 1980ء کے معاہدے پر شہباز شریف اور طارق شفیع کےدستخط سے انکارپرکچھ نہیں کہ سکتا۔ طارق شفیع اور شہباز شریف نے میری موجودگی میں دستخطوں سے انکار نہیں کیا۔ سابق وزیراعظم نواز شریف نے کہا کہ یہ ایک حقیقت ہے کہ 12اکتوبر1999ء کو مجھے حراست میں لے لیا گیا۔تب مجھے گرفتار کرکےغیر قانونی حراست میں رکھا گیا۔ جبکہ بعد میں مجھے سعودی عرب جلا وطن کر دیا گیا جہاں سےمیری2007ء میں واپسی ہوئی۔ دوسری جانب ترجمان پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ نوازشریف سے نیب نے 127سوالات کے جوابات پوچھے لیکن نوازشریف نے صرف 58 سوالوں کے جواب دیے ہیں۔مزید اہم خبریں
-
ٹیکس نیٹ بڑھانے اورحکومتی ملکیتی اداروں کی نجکاری کویقینی بنائیں گے
-
دبئی میں مقیم پاکستانیوں کے لیے پاکستان قونصل خانہ دبئی کا بڑا اعلان
-
ترقی پذیر ممالک میں توانائی کی منتقلی کو تیز کرنے کے لئے فنانسنگ اور سرمایہ کاری کو متحرک کرنے کے لئے بین الاقوامی تعاون کو بڑھایا جانا چاہئے، پاکستانی سفیر برائے متحدہ عرب امارات
-
کمیشن نے مجھ سے بالکل نہیں پوچھا کہ دھرنے کے پیچھے فیض حمید تھے یا نہیں؟
-
وزیر خارجہ محمد اسحاق ڈار کو جمہوریہ چیک کے وزیر خارجہ کا ٹیلی فون، باہمی دلچسپی کے علاقائی اور عالمی امور پر روابط اور بات چیت کو بڑھانے پر اتفاق
-
موسم گرما کی مناسبت سے اسکولوں کے نئے اوقات کار کا اعلان
-
نوازشریف، آصف زرداری اورعمران خان اگرمل بیٹھیں تو مسائل حل ہوسکتے ہیں
-
خلیجی ممالک میں ریکارڈ توڑ بارشوں کا باعث بننے والے سسٹم نے بلوچستان پہنچ کر تباہی مچا دی
-
شاہد خاقان عباسی اچھے آدمی ہیں،انہیں پارٹی میں بیٹھ کر اپنی بات کرنی چاہیئے
-
وفاقی وزیر نجکاری سے ترک سفیر کی ملاقات، ملکی وعالمی صورتحال پر تبادلہ خیال
-
وزیرخزانہ کی مشرق وسطی و شمالی افریقہ کے وزراء و گورنرز کی ایم ڈی آئی ایم ایف سے ملاقات میں شرکت
-
صدر مملکت سے ترک سفیر کی ملاقات، دو طرفہ تعاون مزید بڑھانے پر زور
UrduPoint Network is the largest independent digital media house from Pakistan, catering the needs of its users since year 1997. We provide breaking news, Pakistani news, International news, Business news, Sports news, Urdu news and Live Urdu News
© 1997-2024, UrduPoint Network
All rights of the publication are reserved by UrduPoint.com. Reproduction without proper consent is not allowed.