بھارت ،ْتشدد کا شکار دلت نوجوان ہلاک ،ْپانچ افراد گرفتار

پولیس نے فیکٹری کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی

پیر 21 مئی 2018 18:48

نئی دہلی(اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین - این این آئی۔ 21 مئی2018ء) گجرات کی پولیس نے راج کوٹ سٹی کے پاس دلت برداری سے تعلق رکھنے والے نوجوان کے قتل میں ملوث 5 افراد کو گرفتار کرلیا۔بھارتی میڈیا کے مطابق سوشل میڈیا پر نشر ہونیوالی ویڈیو میں دیکھا جا گیاکہ ایک فیکٹری کے اندر 40 سالہ مکیشن ونیا کو چوری کا الزام لگا کربہیمانہ تشدد کیا جارہا ہے۔ریاستی وکیل جگنیش ویمانی کے مطابق مقتول کی بیوی کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا گیا۔

پولیس کے مطابق راج کوٹ کے نواح میں ایک فیکٹری کے پاس میاں بیوی کچرا چن رہے تھے جب ان پر حملہ کیا گیا ،ْڈپٹی سپریٹنڈنٹ پولیس ڈی ایم چوہان نے بتایا کہ پانچ ملزمان کے خلاف قتل و غارت کا مقدمہ درج کرلیا گیاہے ،ْگرفتار ہونے والے پانچ افراد میں ایک نوعمر لڑکا بھی شامل ہے۔

(جاری ہے)

پولیس نے تفصیلات بتائیں کہ مشتبہ افراد نے خاتون کو بھی تشدد کا نشانہ بنایا تاہم ملزمان کی گرفت سے فرار ہو کر اپنی جان بچا لی۔

بعدازاں ملزمان نے دلت نوجوان پر تشدد کے بعد اس کے نیم مردہ جسم کو دیگر لوگوں کے حوالے کیا تا کہ ہسپتال پہنچایا جا سکے لیکن مقتول راستے میں ہی دم توڑ گیا۔دوسری جانب دلت برداری کے رہنما میوانی نے فیس بک پر کہا کہ مذکورہ واقعہ دو سال قبل چار دلتوں کو عوام کے سامنے تشدد کا نشانہ بنانے سے کہیں زیادہ افسوس ناک ہے۔پولیس نے بتایا کہ ملزمان نے الزام لگایا کہ مقتول مکیشن ونیا کا گروپ چوری کررہا تھا۔دوسری جانب مکیشن ونیا کی بیوی نے پولیس کو بیان دیا کہ فیکٹری ورکرز اس کے ساتھ بدسلوکی کررہے تھے۔پولیس نے فیکٹری کے اندر نصب سی سی ٹی وی کیمرے کی ریکارڈنگ اپنے قبضے میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔