انٹرمیڈیٹ امتحانات پارٹ IIاختتام پذیر ، پارٹ کا آغاز (کل) سے ہوگا

کنٹرولر امتحانات لاہور بورڈ کی جانب سے امتحانی قانون کی خلاف ورزی پر طالبعلم کو موقعہ پر جرمانہ

پیر مئی 18:53

لاہور (اُردو پوائنٹ اخبارتازہ ترین۔ 21 مئی2018ء) اعلیٰ و ثانوی تعلیمی بورڈ لاہور کے لاہور بورڈ کے ترجمان کے مطابق انٹرمیڈیٹ پارٹ llکے امتحانات پیر کے روز اختتام پزیر ہو گئے جبکہ انٹرمیڈیٹ پارٹ ون کے امتحانات آج بروز منگل شروع ہونگے۔اس امتحان میں ایک لاکھ 67 ہزار سے زائد سے طلب علم شرکت کریں۔ لاہور بورڈ نے اس مقصد کے لیے لاہور،، شیخوپورہ، ننکانہ صاحب اور قصور میں 561 سنٹرز قائم کیے ہیں۔

(جاری ہے)

لاہور بورڈ کے کنٹرولر امتحانات پروفیسرمحمد ناصر جمیل نے انٹرمیڈیٹ امتحانات(پارٹ II) سالانہ 2018ء کے آخری روز گورنمنٹ کالج آف کامرس ہنزہ بلاک لاہور کے امتحانی مرکز پر اچانک چھاپہ کے دوران ایک طالب علم مبشر گل کو بورڈ قوانین کی خلاف ورزی کا مرتکب ہونے کی بنا پر موقعہ پر نقد جرمانہ کیا۔ واضح رہے کہ لاہور ھائی کورٹ کی جانب سے صوبہ پنجاب کے 9تعلیمی بورڈ ز کے کنٹرولر امتحانات کو انٹرمیڈیٹ امتحانات کیلئے ’’جوڈیشل سمری ٹرائل کے اختیارات دیئے گئے ہیں۔جس کے تحت کنٹرولر امتحانات نے فرسٹ کلاس مجسٹریٹ کے اختیارات استعمال کرتے ہوئے مال پریکٹس ایکٹ کی خلاف ورزی کے مرتکب طالب علم کو جرمانے کی سزا دی۔

متعلقہ عنوان :